اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اظہر علی چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین تعلقات عارضی نہیں بلکہ مضبوط اور گہری بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاکستانی عوام چین کو باعتماد اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والا دوست تسلیم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین قراقرم ہائی وے، چشمہ پاور پلانٹ، گوادر پورٹ، ہیوی مکینیکل اینڈ الیکٹریکل کمپلیکس اور سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ مشترکہ طور پر شروع کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں ہونے والے ”بیلٹ اینڈ روڈ“ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔