اوآئی سی کی قائمہ کیمٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا سیکرٹریٹ پاکستان میں رہے گا ، تمام امور یہیں طے ہوںگے، سرتاج عزیز
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جدہ میں او آئی سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ او آئی سی کی قائمہ کیمٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا آئندہ اجلاس قزاخستان میں ہوگا‘ اس کا سیکرٹریٹ پاکستان میں رہے گا اور تمام امور یہیں طے ہوںگے‘ کمیٹی کے اجلاس کا فالو اپ بھی پاکستان میں ہوگا۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران نعیمہ کشور خان کے او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس کے پاکستان کی بجائے قزاخستان میں انعقاد کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی 1981ءمیں بنی تھی۔ یہ پہلا اجلاس نہیں ہے۔اس سے قبل اس کے 14 اجلاس ہو چکے ہیں۔