ٹوکیو ۔ 24 مئی (اے پی پی) ٹوکیو سیمت بیشتر ایشیائی حصص بازاروں میں منگل کو مندی کا رجحان رہا۔ٹوکیو حصص بازار میں مندی کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور رواں ہفتے جاپان میں جی سیون اجلاس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں اور وقفے تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران نکی 225 انڈیکس 0.67 فیصد یا 111.22 پوائنٹس کی کمی سے 16543.38 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.60 فیصد یا 8.07 پوائنٹس کی کمی سے 1330.61 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ہانگ کانگ میں 0.1 فیصد، شنگھائی میں 0.9 فیصد، سئیول میں 0.6 فیصد اور سڈنی سٹاک ایکسچینج میں 0.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔