ڈھاکا ۔ 25 مئی (اے پی پی) بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں لگاتار دوسرے ہفتے بھی اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ چائے کی زائد رسد کے باوجود معیاری چائے کی طلب میں اضافے کی صورتحال ہے۔ چٹاگانگ میں چائے کی نیلامی کے دوران چائے کے سودے 205.67 ٹکا فی کلو گرام میں طے پائے جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران چائے کے معاہدے 199.95 ٹکا فی کلو گرام میں ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق نیلامی کے دوران 11 لاکھ 80 ہزار کلوگرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس کا 3.7 فیصد فروخت نہیں ہو سکا، گزشتہ نیلامی کے دوران 10 لاکھ 80 ہزار کلوگرام چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی تھی۔