اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) 2020ءتک توانائی کی صنعت کی ڈیجیٹلائزیشن پر 90 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ 2025ءتک شعبہ کی ڈیجیٹلائزیشن پر کی جانیوالی سرمایہ کاری 1کھرب 30ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ جنرل الیکٹرک دنیا کے مختلف ممالک میں بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ ہال مور پاور جنریشن کمپنی کے ایم ڈی ظہیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی نے جنرل الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت بھکھی میں واقع پاور پلانٹ پر جی ای ہاورز کے ڈیجیٹل پاور پلانٹ سلوشنز کی مدد سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد میں اضافہ کیاجائیگا