پاک چین دوستی توانا درخت بن چکی ہے
دو طرفہ تجارتی حجم تقریبا 17ارب ڈالر کے قریب ہے ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر میاں ھمایوں پرویز کی اے پی پی سے گفتگو
راولپنڈی۔ 20 مئی (اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ھمایوں پرویز نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ایک عزم و لازوال عہد کی منازل طے کرتی کرتی آج ایک توانا درخت بن چکی ہے، 65 برس کے طویل سفر میں کوئی اتار چڑھاو نہیں آیا بلکہ ہر گزرتی ساعت کے ساتھ ساتھ یہ ایک گہرے مضبوط رشتے میںبدلتی چلی گئی یہ رشتہ تجارتی، سفارتی، دفاعی اور سیاحتی روابط کی شکل میں پروان چڑھا۔پاک چین سفارتی تلعقات کے 65برس مکمل ہونے پر اے پی پی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہر دور میں پاک چین دوستی کا رشتہ مضبوط ہوتا رہاہے ۔