سنگاپور ۔ 24 مئی (اے پی پی) سنگاپور کے مرکزی بینک نے ملائشیا کے سرکاری فنڈ ”ون ایم ڈی بی“کے سکینڈل میں ملوث سوئس بینک بی ایس آئی کی مقامی برانچ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو ”دی مانیٹری اتھارٹی آف سنگاپور“ کے جاری بیان کے مطابق بی ایس آئی بینک لیمیٹڈ کو ایک نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس میں اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں، بینک آپریشنز میں بد انتظامی اور بینک عملہ کے نامناسب رویے کے باعث سنگاپور میں اس کی مقامی برانچ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔ ایم اے ایس نے تحقیقت کیلئے بی ایس آئی بینک کی سینئر منیجمنٹ اور سٹاف میں شامل 6 افراد کے نام بھی پبلک پراسیکیوٹر کو بھیجے ہیں