اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) آل پاکستان بزنس فورم ( ا ے پی بی ایف) کے صدر ابراہیم قریشی نے پالیسی ریٹ میں 0.25 فیصد کی کمی کے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس سے اقتصادی شرح نمو کے اضافہ میں مدد ملے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سٹیٹ بینک کے اس فیصلہ سے کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور ملک میں کاروباری ، صنعتی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ شرح منافع میں کمی کے فیصلہ سے ان بڑے شعبوں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگاجس سے اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔