اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) ملک میں شمسی توانائی کی مدد سے 2 لاکھ 50ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے دانشمندانہ پالیسیوں کے تحت آئیندہ پانچ سال کے دوران شمسی توانائی کی مدد سے 10ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ ریون انرجی کے چیف ایگزیکیٹوآفیسر انعام الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع دستیاب ہیں جس سے حقیقی استفادہ کیلئے جامع پالیسی کی تیاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔