بغداد ۔ 20 مئی (اے پی پی) عراق اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے 4.5ارب ڈالر مالیت کے قرضے پر اتفاق رائے کر لیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فریقین کے مابین ایک ہفتے تک جاری مذاکرات کے بعد جاپان میں اتفاق رائے طے پایا ہے ۔ معاہدے کے تحت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ عراق کو تین برسوں میں 5.4ارب ڈالر مالیت کا قرضہ فراہم کر ے گا۔ اس معاہدے کے تحت مختلف ڈونرز عراق کو مختلف منصوبوں کیلئے قرضے فراہم کرینگے یہ معاہدہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری سے مشروط ہے ۔