قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے ایوان میں پیش کردہ ٹیکسوں اور محصولات کی تفصیلات جاری کر دیں
وزیراعظم کے خاندان کی ملکیتی 12کمپنیوں نے 1993سے 2016ءتک ٹیکسوں اور محصولات کی مد میں مجموعی طور پر 9ارب 87کروڑ 97لاکھ 16ہزار 922روپے جمع کرائے
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے ایوان میں پیش کردہ ٹیکسوں اور محصولات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق وزیراعظم کے خاندان کی ملکیتی 12کمپنیوں نے 1993سے 2016ءتک ٹیکسوں اور محصولات کی مد میں مجموعی طور پر 9ارب 87کروڑ 97لاکھ 16ہزار 922روپے جمع کرائے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چوہدری شوگر ملز لمیٹیڈ نے انکم ٹیکس کی مد میں 44کروڑ 2لاکھ ایک ہزار 611روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 3ارب 35کروڑ 3لاکھ 72ہزار 284روپے، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 78کروڑ 86لاکھ 52ہزار 456روپے، سیس ، لیویز اور ٹیکسوں کی مد میں 42کروڑ 32لاکھ23ہزار 686روپے ادا کیا۔ مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز لمیٹیڈ نے انکم ٹیکس کی مد میں 7کروڑ 66لاکھ، 89ہزار، 819روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 7کروڑ 76لاکھ 31ہزار 823 روپے، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایک کروڑ 23لاکھ 83ہزار 70، سیس، لیویز اور ٹیکسوں کی مد میں 6کروڑ 40 لاکھ 24ہزار 118روپے ادا کیے۔