کوالالمپور۔ 20 مئی (اے پی پی) ملائیشن پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائیشیاء ڈیرویٹیو ایکسیچنج کے تحت پام آئل کی مستقبل کے خریداری کے معاہدے 1.6فیصد کی کمی کے بعد 2519رنگٹ فی ٹن میں طے پائے ۔ ایک مرحلہ پر یہ قیمتیں 2517رنگٹ تک گر گئیں جو 8مارچ کے بعد پام آئل کی کم ترین قیمت ہے ۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 56751لاٹس کا کاروبار ہوا ۔