اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) تعمیرات کے شعبہ کی سٹیل اور لوہے کی طلب پوری کرنے کے لئے مقامی صنعت کو حکومتی معاونت کی ضرورت ہے۔ پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن ( پی ایس ایم اے) کے چیئرمین میاں اقبال طارق نے حکومت سے درخواست کی ہے لوہے کی مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں300 سٹیل میلٹنگ اور 500 ری رولنگ کارخانے کام کررہے ہیں جو اپنی پیداواری استعداد کے صرف 30 فیصد حصہ کے برابر پیداوار دے رہے ہیں۔