اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) ملک میں گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی( یونیڈو) نے ”کلین ٹیکنالوجی کمپیٹیشن ان پاکستان“ کا آغازکیا ہے۔ یونیڈو کے بیان کے مطابق کلین ٹیکنالوجی کے فروغ سے صنعتی اداروں، نئی ایجادات متعارف کرانے والوں اور اپنے کاروبار کا آغاز کرنے والے نئے اداروں اور کمپنیوں کو گرین ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوئی اور اس سے اخراجات جی بچت، توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے، مقابلہ کی فضا پیدا کرنے میں مددد پانے اور ماحولیات پرمثبت اثرات مرتب ہونگے۔ یونیڈو نے بین الاقوامی سطح پر گلوبل کلین ٹیک انوویشن پروگرام شروع کیا ہے تاکہ صنعتی ترقی میں معاونت فراہم کی جاسکے۔ پاکستان میں شروع کیا جانے والا کمپیٹیشن بھی یونیڈو کے اسی عالمی پروگرام کا حصہ ہے۔