ہلسنکی ۔ 25 مئی (اے پی پی) موبائل فون بنانے والی کمپنی ”نوکیا“ کا دنیا بھر میں اپنے 10 سے 15 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا امکان ہے جو کہ اس کے ملازمتوں میں کمی کے اعلان سے کہیں زیادہ تعداد ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوکیا نے اخراجات میں کمی اور بچتوں میں اضافے کی غرض سے فن لینڈ اور جرمنی میں 2400 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم کمپنی نے تاحال دنیا بھر میں ملازمتوں میں کٹوتی کے بارے میں کوئی تعداد نہیں بتائی