اوسلو ۔ 20 مئی (اے پی پی) ناروے نے آرکٹک کے خطے میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے متعدد کمپنیوں کو لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1994کے بعد پہلی مرتبہ ناروے نے بیرنٹس سی کے علاقے میں بین الاقوامی کمپنیوں کو تیل و گیس کی تلاش کیلئے لائسنس جاری کر دیئے ہیں ان میں سے 10کمپنیوں کو 40بلاکس کیلئے لائسنس جاری کئے گئے ہیں ۔ یہ کمپنیاں روس کی سرحد کے ساتھ والے علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش کا کام کرے گی