APP81-17 D.I.KHAN: May 17 - Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif along with Maulana Fazal ur Rehman unveiling the plaque of gas supply to various areas of D.I Khan. APP

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان۔ ہکلہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جو پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کا حصہ ہے ۔ سنگ بنیاد کی تقریب ڈی آئی خان کے قریب یارک کے علاقہ میں منعقد ہو ئی۔ ڈی آئی خان آمد پر گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن، وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اکرم خان درانی اور اعلیٰ حکام کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ پی سی ون کے مطابق منصوبہ کے سول ورک پر 129.782 ارب روپے لاگت آئے گی، یہ منصوبہ دو سال میںمکمل ہو گا، موٹروے کا یہ حصہ کئی پلوں اور انٹر چینجز پر محیط ہے، ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں سے گزرنے والی اس موٹروے سے روزگار کے مواقع اور نئے کاروبار قائم ہوں گے اور اس طرح معیشت کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔