ٹوکیو ۔ 25 مئی (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 1.57 فیصد یا 258.59 پوائنٹس کے اضافے سے 16757.35 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.23 فیصد یا 16.38 پوائنٹس کی بہتری سے 1342.88 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔