اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاک چائنہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( پی سی جے سی سی آئی) کے صدر شاہ فیصل آفریدی نی کہا ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی سے پاکستانی معیشت کو فائدہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو پوری دنیا میں مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ چین کی تیز تر اقتصادی ترقی سے پاکستانی معیشت پر بھی مچبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے دونوں ممالک کے معاشی روابط میں مزید اضافہ ہو گا جس سے خطے کی تجارت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔