اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ دو سال قبل جمہوریت اور پاکستان کی ترقی پر وار کیا گیا، اب پھر درآمد شدہ انقلابی لیڈر ہونے کے دعویدار سڑکوں پر نکلنے کا خواب دیکھ رہے ہیں جنہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونے جارہا ہے، 2018ءمیں توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا، سی پیک، کاسا 1000 جیسے منصوبے ملک کی ترقی کے منصوبے ہیں اور پاکستان کے عوام ان منصوبوں کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، خیبر پختونخوا میں چوہوں کی حکومت اور چوہوں کا راج ہے، عمران سنجیدہ ہیں تو صوبے سے کرپشن ختم کریں جہاں وہ برسراقتدار ہیں۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ دو سال قبل بھی اسلام آباد میں دھرنے دیے گئے، پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، جمہوریت پر شب خون مارنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ ا