اسلام آباد ۔ 16 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکام کو بجٹ پر پارلیمانی بحث کے دوران موصول مثبت تجاویز اور سفارشات کو بجٹ میں شامل کرنیکی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ2016-17کا مقصد ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔جمعرات کو وزارت خزانہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بجٹ 2016-17پر پارلیمانی بحث کے دوران موصول مثبت تمام تجاویز اور سفارشات کو بجٹ میں شامل کرنے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کا مقصد معیشت کو مزید مستحکم کرنا ہے۔