اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سکیورٹی فورسز کے انفارمیشن بیسڈ آپریشن کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بحفاظت بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو ٹیلی فون کیا اور بحفاظت بازیابی پر مبارکباد دی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق منگل کو آرمی چیف نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ٹیلی فون کیا اور انھیں بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی ۔آرمی چیف نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے لئے سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا۔