کوئٹہ۔19جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سرحدی وریاستی امور لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے تمام اضلاع و تحصیل ہیڈ کوارٹر میں کشمیروں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف(آج) بدھ کو یوم سیاہ منایا جائے گا،بھارت بزور طاقت کشمیروں کے جذبہ آزادی کو مزید دبانہیں سکتا ،پاکستان اور کشمیر لازم وملزوم ہے ،یہ بات انہوں نے منگل کو ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے پاکستانی قوم کے دل آج بھی مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہےں ،ہزاروں شہدا کا خون اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیروں کو حق خودارادیت دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جانا چاہیے ۔