سہنسہ (آزاد کشمیر)۔ 19 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ 19جولائی الحاق پاکستان پر آج بھی کشمیر بھر کے عوام 1947والے جذبے سے سرشار ہیں ‘پورے کشمیر میں یہ ہی آواز سنائی دے رہی ہے کہ اگر دنیا میں کشمیر کا مقدمہ کوئی پیش کرسکتا ہے تو وہ صرف نواز شریف ہی ہیں‘بھارتی سکیورٹی فورسز نے برہان وانی کو جس طرح شہید کیا ‘ اجتماعی قبروں کے دریافت ہونے ‘خواتین ‘نوجوانوں پر وحیشانہ ظلم کرنے کے باوجود آج بھی یہ نعرہ گونج رہا ہے کہ ہم پاکستان کا حصہ ہیں ‘ پوری دنیا میں انصاف اور رائے شماری ہوسکتی ہے تو کشمیریوں کے ساتھ انصاف کیوں نہیں ہوسکتا ‘21جولائی کوکشمیر کے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ ن اور شیر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے یہ دن یوم فتح کے طور پر منائیں گے‘نواز شریف کی سوچ ہے کہ پاکستان کی طرح کشمیر کو بھی خوشحال بنائیں ۔ وہ منگل کو سہنسہ آزاد کشمیر میں ورکز کنوونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ کشمیر کے عوام مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کے ساتھی ہیں ‘گرمی کی شدت میں بھی اکٹھے ہوئے ہیں‘اس گرمجوشی اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان غیور کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔