اقوام متحدہ۔ 18 اگست (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے زیرمحاصرہ شہر مضایا میں متعدد بچے فوری طبی امداد کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفن ڈے مستورا کے مطابق دمشق شہر کے قریب باغیوں کے زیرقبضہ اس علاقے میں پھنسے درجنوں شہریوں کو جھڑپوں کے شکار اس علاقے سے نکالا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ حکومتی دستوں کے زیرمحاصرہ مضایا شہر میں گزشتہ ایک برس کے دوران 86 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔