تہران۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ایران نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایرانی نژاد پروفیسر کو رہا کر دیا ۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق 65 سالہ ہما ہودفر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی د ی گئی اور وہ عمان کے راستے کینیڈا روانہ ہو گئی ہیں۔انہیں رواں برس جون میں دیگر تین افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم ان پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔وہ اپنے شوہر کے انتقال کے موقع پر ایران آئیں تھیں۔