امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی

نیویارک ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخ 1 فیصد کمی کے ساتھ 50 ڈالر فی بیرل سے بھی کم رہے۔نیویارک میں سہ پہر کے وقت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 60 سینٹ (1.1 فیصد) گرنے کے بعد 49.92 ڈالر فی بیرل رہے۔برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 64 سینٹ (1.2 فیصد)کمی کے ساتھ 50.82 ڈالر فی بیرل طے پائے۔