ایران کی بھارت سے خام تیل کی واجب الادا رقوم کی ادائیگی کی اپیل

تہران ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خزانہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں خام تیل کی واجب الادا رقوم کی ادائیگی جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے اپنے بھارتی ہم منصب ارون جیٹلی سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بروکر تعلقات کی بحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہے جو پابندیوں کی وجہ سے منقطع ہوگئے تھے