بہتر مستقبل اور پائیدار امن کیلئے بھارت اور پاکستان تصفیہ طلب سلامتی اور اقتصادی مسائل کو حل کریں ،سارک چیمبر آف کامرس

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کے نائب صدر افتخار علی ملک نے بھارت اور پاکستان پرزور دیا ہے کہ وہ اپنے تصفیہ طلب سلامتی اور اقتصادی مسائل کو حل کریں تاکہ سارک خطے کے اقتصادی وسائل کو خطے کے بہتر مستقبل اور پائیدار امن کیلئے بروئے کار لایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سارک خطہ وسائل سے مالا مال ہے، ان وسائل سے استفادہ کرنے اور انہیں بروئے کار لانے کیلئے خطے میں امن، استحکام اور تعاون ضروری ہے۔