تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک کی اقتصادی حالت بہترہے، سعودی وزیرخزانہ

ریاض ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی)سعودی عرب کے وزیرخزانہ ابراہیم الاصاف نے کہاہے کہ ملک کی تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک کی اقتصادی حالت بہترہے۔عرب میڈیا کے مطابق ریاض میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سال سے تیل کی قیمت میں کمی آرہی تھی جو سعودی ریونیو کا ایک بڑا ذریعہ ہے تاہم پبلک فنانسنگ کیلئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا گیا اوراب ملک کی مالیاتی حالت بہتر ہے ۔