خام تیل کے نرخوں میں کمی

سنگاپور ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخ گر گئے۔ خام تیل کے نرخوں میںگراﺅٹ اوپیک کے اس بیان کہا کہ تیل کی پیداوار آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے کہ بعد آئی ۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ سی کروڈ کی ٹریڈنگ 35سینٹ کی کمی کے ساتھ 51.46 ڈالر فی بیرل اور یو ایس لائٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 42سینٹ کی کمی کے ساتھ 49.76ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔ ٹریڈرز کے مطابق اوپک کی طرف سے تیل کی پیداوار میں ستمبر میں اضافہ ہونے کے اعلان نے مارکیٹ کو دباﺅ میں لے لیاہے۔