سام سنگ نے گلیکسی نوٹ سیون کے بدلے فل ریفنڈ یا نئے سمارٹ فون کی فراہمی کی پیش کش پر عمل درآمد شروع کردیا

سیﺅل ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) جنوبی کورین ادارے سام سنگ نے گلیکسی نوٹ سیون سیل فونز کے بدلے میں صارفین کو فل ریفنڈ یا دوسرے نئے سمارٹ فون کی فراہمی کی پیش کش پر عمل درآمد شروع کردیا۔ جنوبی کوریا میں نوٹ سیون خریدنے والوں نے اپنے فونز واپس جمع کرانے شروع کردیئے ہیں۔ ایسے افراد جو فون کی کل قیمت کی واپسی چاہتے ہیں ان کو تحفہ کے طورپر 26ڈالر (30ہزار وون) مالیت کے گفٹ کارڈ دیئے جارہے ہیں جبکہ دوسرے ہینڈ سیت میںتبدیلی کی صورت میں 70ہزار وون کا بل کریڈٹ دیا جارہاہے۔