جکارتہ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی) مشرقی انڈونیشیا میں ایک مال بردار طیارہ لاپتہ ہو گیا،انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ایک لاجسٹک کمپنی کے کارگو طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے صوبہ پاپوا کے شہر تمیکا سے پرواز کے آدھے گھنٹے بعد ختم ہو گیا،طیارہ مختصر فضائی فاصلے کے حامل بلند و بالا پہاڑیوں پر مشتمل شہروں تمیکا سے الاگا جا رہا تھا،طیارہ سے موصول ہونے والا آخری پیغام یہ تھا کہ وہ چند منٹ میں الاگا لینڈ کرنے والے ہےں تاہم اس کے بعد طیارہ نے ایمرجنسی سگنلز بھیجے اور لاپتہ ہو گیا۔طیارے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔