ویتنام میں کافی کے نرخ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

ہنوئی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) ویتنام میں کافی کے نرخ تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ بارشوں کے باعث نئی فصل مارکیٹ میں دیر سے آنے کے امکانات ہیں۔انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں جنوری کیلئے روبسٹا کافی کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 2163 ڈالر فی ٹن طے پائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث چائے کی نئے فصل کی چنائی میں تاخیر ہوسکتی ہے جس سے بعض کاشتکار موجودہ نرخوں سے مستفید ہونے سے رہ سکتے ہیں۔گزشتہ ہفتے بھی ویتنام کی مقامی مارکیٹ میں کافی کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔