امریکہ کا میانمار کی ریاست راکھائن کی صورتحال اظہارِ تشویش

واشنگٹن ۔ 16 نومبر (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ نے میانمر کی ریاستِ راکھائن میں تشدد کی کارروائیوں میں مبینہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اخباری بریفنگ کے دوران میانمار کی صورتِ حال پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان الزبیتھ ٹروڈو نے کہا کہ امریکہ صورت حال پر قریبی نظر رکھے اور حالات کے بارے میں قابل بھروسہ اطلاعات حاصل کرنے کی جستجو جاری رکھے ہوئے ہے۔ا±نھوں نے بتایا کہ برما میں امریکی سفیر اسکاٹ مارشل کی سربراہی میں محکمہ خارجہ کے ساتھ ساتھ دیگر امریکی اداروں کے وفد نے آج برما کی حکومت کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔