اوباما کی طرف سے مہاجرین کے لیے یونان کی غیر معمولی ہمدردی کی تعریف

ایتھنز۔ 16 نومبر (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے یونان کی طرف سے لاکھوں مہاجرین کے لیے ”غیر معمولی ہمدردی“ کی تعریف کی ہے۔یورپ کے اپنے آخری دورے پر یونانی دارالحکومت ایتھنز پہنچنے کے بعد اوباما کہا کہ وہ انسانی بنیادوں پر مدد کے جذبے پر یونانی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ یورپ کا رخ کرنے والے لاکھوں مہاجرین یونان ہی سے گزر کے دیگر یورپی ملکوں تک پہنچے ہیں۔ اس وقت بھی یونان میں 60 ہزار سے زائد مہاجرین پھنسے ہوئے ہیں۔