راولپنڈی ۔ 17 نومبر (اے پی پی) بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر کیرالہ اور بھمبر سیکٹرز میں بلااشتعال شدید فائرنگ اور گولہ باری کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں بھارتی ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آخری اطلاعات تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔