اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر طیب اردوان بین الاقوامی سطح کی شخیصت ہیں ‘کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی تائید اور ہر شعبے میں تعاون کی یقین دہانی ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرنے میں مدد دیگی ۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم آج ترکی کے صدر نے جن جن ایشوز پر روشنی ڈالی وہ سب پاکستان اور پاکستان کے عوام کی آواز تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان‘ ترکی‘ ایران‘سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک سے ملکر خطے میں امن سلامتی اور استحکام کےلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔