اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) نے وزیر اعظم کے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فاٹا کے 1400 نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت دی۔ نیوٹیک کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ہرسال فاٹا کے 400 طلباءکو تربیت دی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر کے مختلف سنٹرز میں 50 ہزار طلباءکو 10 ٹریڈ میں تربیت دی جارہی ہے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد طلباءکو اپنا کوروبار شروع کرنے کے لئے بلاسود قرضہ جات دیئے جائیں گے۔اس وقت ملک بھر میں 125 ادارے تربیت فراہم کررہے ہیں۔