APP18-17 ISLAMABAD: November 17 - Neil Buhne, United Nations Resident Humanitarian Coordinator called on Federal Minister for Human Rights Senator Kamran Michael. APP

اسلام آباد۔ 17 نومبر (اے پی پی ) وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے جبکہ خواتین کے تحفظ کیلئے حال میں کی جانے والی قانو ن سازی سے خواتین ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں گی۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کواڈینٹر اور پاکستان میں یواین ڈی پی کے نمائندہ مسٹر نیل بہنی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اقوام متحدہ کے نمائندے کو پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ ،خاص طور پر بچوں اور اقلیتی برادری کے حقوق کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ وزارت انسانی حقو ق پاکستان میں پسے ہوئے طبقے کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں معاشی ترقی اور انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے تعاون کی تعریف کی۔ نیل بہنی نے اس ضمن میں پاکستان کی کاوشوںکو بھی سراہااور اقوام متحدہ کی طرف سے مزید تعاون کا یقین دلایا۔