مملکت ممنون حسین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سبکدوش ہونے والے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سے گفتگو

APP29-14 ISLAMABAD: December 14 - Lt. Gen. Nazir Ahmed Butt, President National Defence University paid a farewell call on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سویلین اور فوجی افسران دونوں کو معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کرنے اور دفاعی حکمت عملی میں تحقیقی کام کے شعبے میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سبکدوش ہونے والے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے نہ صرف مسلح افواج کے افسران اور پاکستان کی سول بیوروکریسی معیاری سٹرٹیجک اور سیکورٹی اسٹڈیز کے پروگراموں سے استفادہ کر رہی ہے بلکہ دوست ممالک کے سینئر افسران بھی اسے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور جدید تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سبکدوش ہونے والے صدرلیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کی ادارے کے لیے خدمات کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اپنے تجربات سے مستقبل میں بھی ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔