وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد ۔14دسمبر(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سرحدی انتظام کے لئے پالیسی ترتیب دے رہا ہے‘ آنے والے چند سالوں میں سرحدوں پر نقل و حرکت‘ منشیات‘ سمگلنگ کی روک تھام اور مانیٹرنگ مزید موثر ہو جائے گی‘ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس افغانستان کے حوالے سے تھی اسی لئے پاکستان نے شرکت کی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نگہت پروین میر کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا کہ 2014-15ءمیں بیرون ممالک میں پاکستانی مشنز کی تعداد کم اور 35 فیصد اخراجات پر کٹ لگا تھا لیکن اب ملازمین کی تعداد اور اخراجات پرانے بحال ہو گئے ہیں