وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی پمز ہسپتال میں میڈیا کو بریفنگ

APP61-14 ISLAMABAD: December 14 – Minister of State for CADD Dr. Tariq Fazal Chaudhry briefing the media persons during a press conference during the handing over of dead bodies of the passengers of PIA plane crash to the relatives after identification at PIMS. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد۔14 دسمبر(اے پی پی) وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاںبحق ہونے والے مزید21 افراد کی میتوں کی شناخت ہوگئی ہے، مجموعی طور پر 34 افراد کی میتوں کی شناخت کر لی گئی ہے، دو دن میں باقی 13 افراد کی میتوں کی شناخت بھی ہوجائے گی، حویلیاں سانحے کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بدھ کو پمز ہسپتال میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام میتیں شناخت کے بعد ورثا کے گھر پہنچانے کا انتظام کیا ہے، پوری قوم اس سانحے پر افسردہ ہے، 7 دسمبر کو یہ واقعہ ہوا تھا، آٹھ دسمبر کو شہداءکی میتیں اسلام آباد پمز ہسپتال میں لائی گئیں جہاں پر میتوں اور لواحقین کے نمونے لئے گئے، 9 دسمبر سے میتوں کی شناخت کا کام شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایت کی تھی کہ اس عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، چہروں سے لاشوں کی شناخت ممکن نہ تھی، ہمیں لواحقین کے کرب کا احساس تھا، لواحقین کےلئے ہم نے کھانے اور رہائش کا انتظام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فرانزک ٹیم نے دن رات کام کیا اور وہ کام جو 6 سے 8 دن میں مکمل ہونا تھا 4 دن میں مکمل کیا ہے۔