وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کارکردگی دکھائی ہے، 2018ءکے عام انتخابات میں بھی کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن میں سے اقتصادی راہداری کا منصوبہ سب سے بڑا ہے جس سے ملکی معیشت ترقی کرے گی اور عوام کو بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی ایوان میں واپس آمد پر کہا کہ دیر آئےد درست آئےد۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام اسمبلی میں عوامی مسائل اٹھانا ہے، اگر وہ نہیں اٹھاتے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنا فرض نہیں ادا کر رہے ہیں۔