چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی سویڈن کی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سویڈن کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلئے دونوں ملکوںکے درمیان موجودہ کاروباری اور پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں سویڈن کی سفیر انگرڈ جانسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کے روز ان سے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے سفیر کو سویڈن کے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا ممبر بننے پر مبارکباد اور امید ظاہر کی کہ سویڈن کونسل کے ذریعے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے اور بین الاقوامی قانون پر عملدرآمد کےلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔