دہشت گرد کارروائیاں ملک دشمن عناصر کی کارستانی ہے‘انجینئر بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت تعلیم ‘ تربیت و داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے پی ایس ایل کے فائنل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا‘ دہشت گرد کارروائیاں ملک دشمن عناصر کی کارستانی ہے ‘کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ منگل کو وہ قومی فورم برائے غیر رسمی تعلیم کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے سکیورٹی اداروں نے بے پناہ قربانیوں کے بعد بہت حدتک دہشت گردی پر قابو پا لیا ہے۔ دھماکوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔