سانحہ مال روڈ چیئرنگ کراس کے شہداءپولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور۔14 فروری(اے پی پی )سانحہ مال روڈ چیئرنگ کراس کے شہداءسی ٹی او کیپٹن (ر) احمد مبینایس ایس پی آپریشنز زاہد محمود گوندل سمیت 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ لاہور میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف آئی جی پنجاب پولیس محمد مشتاق سکھیراکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علیوزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہہوم سیکرٹری پنجابسی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس ایس ایس پی بابر بخت قریشی ایس ایس پی طیب حبیب چیمہ ایس پی سکیورٹی عبادت نثار سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے شرکت کی