صحت کی سہولیات کے حوالہ سے حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقہ ہے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے انتخابات میں کئے گئے وعدوں کے مطابق مربوط اورجامع اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کیا ہے اور صحت کی سہولیات کے حوالہ سے ہماری حکومت کی تمام پالیسیوں کا محور وہ غریب طبقہ ہے جن کو ہیلتھ انشورنس کارڈ زدئیے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ بہترین معیاری سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج کروا رہے ہیں اور علاج سے مطمئن ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم ہیلتھ پروگرام کی تشکیل میں مریم نواز شریف صاحبہ کے تدبر اور بصیرت کو بھی سراہتے ہیں ۔