غیر ملکیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حکومتی کارگزاری میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتیں،وزیر مملکت انجینئر بلیغ الرحمن

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حکومتی کارگزاری میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتیں، پی ایس ایل کے فائنل کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا، حکومت فارمل کے ساتھ ساتھ نان فارمل ایجوکیشن کے فروغ سے ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ اور تعلیمی ترقی کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ”نیشنل فورم آن نان فارمل ایجوکیشن“ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔