وزیراعظم محمد نوازشریف کراچی پہنچ گئے

کراچی ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف منگل کو 36 ممالک کی بحری مشقوں کی تقریب میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے۔ بحیرہ عرب میں بحری مشقوں کی میزبانی پاکستان کررہا ہے۔وزیراعظم نے بحری مشقوں کی تقریب میں شرکت کے علاوہ کراچی میں اپنی دیگر مصروفیات ملتوی کردی ہیں۔کیونکہ وہ گزشتہ روز لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد امن و امان کی صورتحال کے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے لئے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔